ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

31 جنوری کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد تینوں بڑوں کے رابطے آصف زرداری کی تجویز اور نوازشریف کے اصرار پر مولانا کا دو ٹوک جواب

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم ) نے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد اپنی نئی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں پی ڈی ایم کے تین بڑوں آصف زرداری ،نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان رابطے ہوئے ہیں

جس میں حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ٹف ٹائم دینے کے لئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا ہے اور ان تجاویز کو منظوری کے لئے پی ڈی ایم کے چار فروری کو ہونے والے اجلاس میں پیش کیا جائیگا ۔ذرائع نے بتایا کہ 31 جنوری کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک کے تین بڑی جماعتوں کے قائدین کے رابطے ہوئے ہیں ،مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فض الرحمن نے آصف زرداری کو ٹیلی فون کیا ہے ،دونوں رہنمائوں نے آصف زرداری کو ان کی بیٹی کی شادی مبارکباد دی اورنئے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق تینوں رہنمائوں میں 31جنوری کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد نئی سیاسی حکمت عملی پر غور وغوض کیا گیا ،آصف زرداری کی جانب سے ایک بار پھر لانگ مارچ سے قبل تحریک عدم اعتماد کا آپشن استعمال کرنے کی تجویز پیش کی گئی اور کہا کہ سینیٹ انتخابات کیلئے قانون سازی پر حکومت کی جانب سے ترمیم کو کسی صورت منظور نہیں

ہونے دیا جائیگا ،اس موقع پر نوازشریف نے سینیٹ انتخابات کے بعد مارچ میں لانگ مارچ کی تجویز دی ہے ،ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ تمام تجاویز کو چار فروری کو سربراہ اجلاس میں زیر بحث لایا جائیگا تاہم تینوں رہنماؤں نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مزید سرگرم ہونے پر اتفاق کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…