پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

چیف الیکشن کمشنر آئین کے تحت کام نہیں کررہے سپریم کورٹ نے کھری کھری سنا دیں

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد(آن لائن)بلدیاتی انتخابات نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ بتانا ہو گا بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے جارہے، عوام کو جمہوریت سے کیوں محروم رکھا جارہا ہے، بلدیاتی انتخابات نہ کرا

کر سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہورہی ہے، کیا چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے اپنا حلف نہیں دیکھا، لوگوں میں پیار کے بجائے نفرت نہ پھیلائیں،پھر کہا جاتا ہے محرومیاں ختم نہیں ہوتیں،کیا وزیراعلیٰ پنجاب کا بلدیاتی ادارے ختم کرنے کا اقدام قانونی ہے،بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق آئینی تقاضے کیوں پورے نہیں کیے جارہے،کیا ملک میں بلدیاتی انتخابات کرانا وفاق کی زمہ داری نہیں ہے،بلوچستان پہلا صوبہ تھا جس نے سب سے پہلے بلدیاتی انتخابات کرائے۔کیا ہر بار بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے نئے قوانین کا ہونا ضروری ہے، چیف الیکشن کمشنر آئین کے تحت کام نہیں کر کررہے تو سارا دن کیا کرتے ہیں،انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی روزانہ کی مصروفیات کیا ہوتی ہیں، آپ ایک آئینی ادارے کے سربراہ ہیں، آپ کا وجود ہی آئینی ذمہ داری پر عمل کرنے میں ہے،ورنہ آپ کی کوئی حیثیت نہیں،آپ ایک خودمختار ادارے کے سربراہ ہیں، این سی او سی کے ماتحت

نہیں،الیکشن کمیشن کے اراکین میں ریٹائرڈ جج بھی شامل ہیں کیا اب انھیں بھی آئین پڑھانا پڑے گا،لوکل باڈیز سیاسی نرسریاں ہوتی ہیں یہیں سے سیاسی قیادت پیدا ہوتی ہے،لگتا ہے الیکشن کمشنر آئین کے بجائے کسی اور کے تابع ہیں،اگر آئینی زمہ داری ادا نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دیکر

پنشن انجوائے کریں،تمام ادارے آپ کے ساتھ تعاون کرنے کے پابند ہیں ،غیر مقبول حکومتیں ہی بلدیاتی انتخابات کرانے سے گھبراتی ہیں، آپ عدالت کو نہیں بلکہ اپنے ضمیر کو مطمئن کریں،ضمیر کا بوجھ بہت بھاری ہوتا ہے،ہم خود اس ملک کے دشمن ہیں،پاکستان کو بیرونی ملک کے

دشمنوں کی ضرورت نہیں۔کیس کی سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت چیف الیکشن سکندر سلطان راجہ نے عدالت کو بتایا کہ ہم الیکشن کرانے کیلئے مکمل تیار ہیں،الیکشن کمیشن این سی او سی کی سفارشات کے باعث الیکشن نہیں کرا سکا،

پنجاب حکومت نے بلدیاتی نظام مدت مکمل ہونے سے قبل ختم کردیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے بلدیاتی ادارے ختم کیے،ہم نے ضمنی انتخابات کے انعقاد کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے ،میری دانست میں وزیراعلیٰ پنجاب کا بلدیاتی ادارے ختم کرنے کا اقدام غیر قانونی ہے،عدالت مہلت فراہم کرے

قوانین بنا کر الیکشن کرائیں گے۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وفاق اسلام آباد کے لوکل باڈی الیکشنز کرا سکتا ہے، آئینی روح سے وفاق صوبائی بلدیاتی انتخابات نہیں کرا سکتا،صوبائی بلدیاتی انتخابات کرانا صوبوں کی آئینی ذمہ داری ہے،جمہوریت ہی اولین ترجیح ہے؟حقیقت میں ملک

میں جمہوریت ہے،اسلام آباد میں میئر کا انتخاب ہو چکا ہے۔جسٹس مقبول باقر نے ایک موقع پر ریمارکس دئیے کہ ریاست کے پاس تمام وسائل اور اختیارات ہیں،عوام اب ریاستی اداروں کو بوجھ سمجھ رہے ہیں، الیکشن کمیشن این سی او سی کو انکار کر سکتا ہے،الیکشن کے رویے پر

گھٹن ہو رہی ہے۔سپریم کورٹ نے اس موقع پر الیکشن کمیشن اور صوبوں سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق پیش رفت رپورٹ و الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے درمیان اجلاس کے میٹنگ منٹس طلب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کم سے کم وقت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی سماعت جمعرات تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…