پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بنگلہ دیش کی پاکستان سے قربتیں بھارت کو کھٹکنے لگیں خوفناک منصوبہ بے نقاب ، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 12  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دہلی سرکار نے بنگلہ دیش میں پاکستان مخالف پراپیگنڈے کی ایک نئی مہم شروع کر دی ہے، اس حوالے سے مکتی جدھا منچھا نامی ایک بھارتی تنظیم کا انکشاف ہوا ہے جو بنگلہ دیش میں پاکستان کو بدنام کرنےکیلئے استعمال کی جاتی ہے۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار بنگلہ دیش میں پاکستان کیلئے بڑھتے انس سے خوفزدہ ہے اور وہ تمام اقدامات کر رہی ہے جس سے اس انس کو ختم کیا جا سکے۔ سبھی جانتے ہیں کہ 5اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمہ پر نریندر مودی کیخلاف سب سے بڑا احتجاج بنگلہ دیش میں ہوا۔ یہ بھی سبھی جانتے ہیں کہ کریمہ بلوچ 2015 میں کینیڈا فرار ہوگئی، اسے پاکستان مخالف بیان بازی کی وجہ سے شہرت ملی تھی جسے ہندوستان نے اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ 2016 کی پہلی ٹویٹ میں کریمہ بلوچ نے اپنی پہلی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ پاکستان کی شہری نہیں ہیں۔یورپی یونین کی ڈس انفو لیب بھی ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کیساتھ کریمہ بلوچ کے خصوصی تعلقات کا انکشاف کر چکی ہے، حسین حقانی کے بنائے پاکستان مخالف ساتھ فورم کے بھی کریمہ بلوچ کے قریبی تعلقات تھے۔یاد رہے کہ 1971میں بھارت کی بنائی مکتی باہنی نے 5لاکھ بہاریوں کو بھی انتقامی کارروائی میں موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں شامل ہوسکتا ہے جو ہندوستان کسی صورت نہیں چاہتا ہے۔ بہرحال بنگلہ دیش کو اپنی آزاد خارجہ پالیسی برقرار رکھنی چاہئے اور اسے ہندوستانی اثر و رسوخ کے جال کو بے نقاب کرنے کی کوشش کرنا ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…