منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ایم ڈی پی ٹی وی بھی چیئرمین نعیم بخاری کے عتاب کا نشانہ بن گئے

datetime 2  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور بھی چیئرمین پی ٹی وی بورڈ نعیم بخاری کے عتاب کا نشانہ بن گئے اور نام نہاد چارٹ شیٹ کے ذریعے انہیں معطل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور نے نعیم بخاری

کے غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کر دیا تھا جس پر نعیم بخاری نے پی ٹی وی بورڈ کو استعمال کرتے ہوئے ان کے خلاف انتقامی کارروائی کی اور انہیں چارج شیٹ بھی کر دیا جس پر عامر منظور کا یہ موقف سامنے آیا ہے کہ یہ سب کچھ نعیم بخاری کی ایماء پر ہو رہا ہے اور جو چارج شیٹ میں ان پر الزامات لگائے گئے ہیں وہ قطعی طور پر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں۔ان کا یہ موقف ہے کہ وہ ادارے کو مستحکم کرنے کی کوشش میں مصروف تھے لیکن نعیم بخاری کو یہ سب پسند نہیں آیا اور انہوں نے من مانی پر مبنی فیصلے کرتے ہوئے انہیں چارج شیٹ کیا،ایم ڈی کا یہ بھی موقف تھا کہ وہ اس سرکاری ادارے کو قواعد کے تحت چلا رہے تھے اور جو منڈیٹ عمران خان نے دیا تھا اس کے مطابق آگے بڑھ رہے تھے انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کو مالی طور پر بہتر کرنے کی کوششیں باآور ثابت ہوئیں اور اس ریاستی ادارے نے آپریشنل منافع بھی دکھانا شروع کر دیا تھا اس کے باوجود ان کے خلاف ایک منظم مہم چلائی گئی اور ان پر بے بنیاد الزامات عائد کر کے کارروائی کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…