منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان نے ویزا پالیسی میں اہم تبدیلی کردی

datetime 1  جنوری‬‮  2021

مکوآنہ (این این آئی )نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان نے ویزا پالیسی میں اہم تبدیلی کرتے درخواستوں کی وصولی کا طریقہ کار ختم کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نئے سال2021 کے آغاز پر ویزا پالیسی میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے مینول درخواستوں کی وصولی

کا طریقہ کارختم کر دیا،وفاقی وزارت داخلہ نے یکم جنوری2021 سے پاکستانی ویزا کو مکمل طور پر آن لائن کر دیا‘ویزا کے خواہشمند تمام غیر ملکی اب آن لائن درخواستیں د یں گے،ویزا میں توسیع اور ترمیم کی مینول درخواستوں کی وصولی کا طریقہ کاربھی ختم کر دیا گیا ہے، نئی ویزا پالیسی سے متعلق دنیا میں موجود پاکستانی سفارتخانوں کو خطوط لکھ دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے کورونا کی وجہ سے ایک بار پھر پاکستان سمیت متعدد ممالک کے شہریوں کے لیے وزٹ اور ورک ویزہ کے اجرا پر پابندی عائد کر دی ہے۔دبئی امیگریشن نے وزٹ ویزہ اور انٹری پرمٹ دینا بند کردیا۔ اس حوالے سے تمام ملکی وغیر ملکی ائیرلائینز کو آگاہ کردیا گیا۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق دبئی حکام نے پاکستانی نیشنل کے لیے نئے ویزے کے اجراء￿ کا عمل روک دیاہے۔ذرائع کے مطابق دبئی حکومت نے وزٹ ویزے پر پابندی والے ملکوں کی فہرست جاری کردی ہے۔فہرست میں پاکستان، ترکی، ایران، یمن، شام، عراق، لیبیا، ، کینیا، صومالیہ، افغانستان شامل ہیں۔پابندی کے بعد پاکستانی نیشنل کو دبئی کے لیے نئے ویزوں کا اجراء نہیں ہوسکے گا جبکہ پابندی کا اطلاق غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…