اسلام آباد(این این آئی) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کر دیا،عوام کے ریلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے اوگرا کی سفارشات کے برعکس پٹرولیم مصنوعات میں کم سے کم اضافہ کرنے کی منظوری دی۔
اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 10.68 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8.37 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ عوام کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کرنے کی حکومتی ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں محض 2.31 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.80 روپے فی لیٹر اضافہ منظور کیا گیا ہے،اسی طرح اوگرا کی جانب سے کیروسین (مٹی کاتیل) میں 10.92 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل میں 14.87 روپے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔ اس کے برعکس کیروسین کی قیمت میں 3.36 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت مین محض 3.95 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔