اسلام آباد(آن لائن) حکومت کی طرف سے مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے سال 2021 کا مہنگائی کا پہلا تحفہ ، ایل پی جی کی قیمت میں ریکارڈ 15 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔ ایل پی جی 147روپے فی کلو دستیاب ہو گی گھریلوسلنڈر کی قیمت میی 180روپے اور کمرشل سیلنڈر
کی قیمت میں 692 روپے اضافہ ہوگیا۔گھریلوسیلنڈر1553 کی بجائے 1733 جبکہ کمرشل سلنڈر 6667 روپے میں مارکیٹ میں دستیاب ھو گا ۔ ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چئیرمین صدر عرفان کھوکھر نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کو حکومت کی جانب سے نئے ٹیکسز کے اطلاق کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر نا ہماری مجبوری بن گئی ہے کیونکہ حکومت نے لیوی ٹیکس سمیت تمام ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے ہمیں بھی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑتا ہے ہمار ا حکومت سے مطا لبہ ہے کہ ایل پی جی پر عائد نئے ٹیکسز کا خاتمہ کیا جا ئے اگر نئے ٹیکسز کا خاتمہ نہ کیا گیا تو 15 جنوری 2021 سے کراچی سے خیبر تک گیس کی مکمل سپلائی بند کر د یں گے ۔