منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

بد ترین مخالفین کی آمد پر ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کوتکلیف پہنچ رہی ہوگی،مریم نواز کی گڑھی خدا بخش آمد پرحکومتی ردعمل آگیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بدترین مخالفین کی آمد پر ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کوتکلیف پہنچ رہی ہوگی،مریم نواز کا لاڑکانہ جانا اوپر سے لڑائی اندر سے بہن بھائی کی تاریخی حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بی بی اور بھٹو شہید کے فلسفے اور نظریات کے بد ترین مخالف آج ان کے گھر براجمان ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انکاایجنڈا اپنی ذات سے شروع ہوکر اپنی ذات پر ختم ہو جاتا ہے،ان کے پاس عوام کے لیے کچھ نہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ مریم نواز کا لاڑکانہ جانا اوپر سے لڑائی اندر سے بہن بھائی کی تاریخی حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ لاہور اور لاڑکانہ کی سڑکوں پر ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے اعلان کرنے والے ایک دوسرے کے گھروں کے مہمان بن گئے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ یہ ان کی اصلیت ہے۔ یہ عوام کے سامنے کچھ اور پیچھے کچھ اور ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جب بھی کرپشن، دو نمبری، ہارس ٹریڈنگ،چھانگا مانگا، چمک اور بریف کیس کا نام آئے گا تو نواز شریف کا نام آئیگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کا تابعدار اور چوروں لٹیروں کیلئے تھانے دار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…