جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

ضمنی انتخابات پی ڈی ایم کیلئے امتحان بننے لگے مریم نواز حامی ،مولانا فضل الرحمن شدیدمخالف پھر کیا طے پایا؟بڑا فیصلہ سامنے آگیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)الیکشن کمیشن کی طرف سے اعلان کردہ ضمنی انتخابات حکومت کے مخالف بننے والے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کیلئے امتحان بننے لگا۔مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں شرکت کا فیصلہ مولانا فضل الرحمن پر چھوڑ دیا۔لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ

مسلم لیگ (ن) بطورپارٹی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی خواہشمند ہے۔پی ڈی ایم کے فیصلے کے پابند ہیں تاہم حکومت کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہتے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ ضمنی انتخابات کے حق میں ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی مخالف ہیں جبکہ پی ڈی ایم کی باقی جماعتیں پی ڈی ایم کے فیصلے پرمتفق ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم فیصلے پی ڈی ایم کے 2جنوری کو ہونے والے اجلاس میں متوقع ہیں۔اہم اجلاس میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ باہمی مشاورت سے ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ضمنی انتخاب میں شرکت کے حوالے سے فضل الرحمن سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔مریم نوازنے ضمنی انتخابات میں شرکت کاحتمی فیصلہ مولانافضل الرحمن پرچھوڑ دیا۔ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہمیں ضمنی انتخابات میں حکومت کو ٹف ٹائم دیناچاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…