اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں سستی ہونے والی گندم دوبارہ مہنگی کر دی گئی۔ روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع خبر کے مطابق درآمدی گندم 4550روپے فی سو کلو گرام سے بڑھ کر
5000روپے فی سو کلو گرام تک چلی گئی۔دیسی گندم 2ہزار روپے من سے بڑھ کر 2350روپے من ہو گئی۔ پاکستان میں درآمدی گندم 19سو روپے من تک آ گئی تھی۔ 21دسمبر کو سندھ جنوبی پنجاب کی گندم راولپنڈی اسلام آباد میں 2350روپے فی من اوپن مارکیٹ میں بکی لیکن حکومت اس حوالے سے آنکھیں بند کئے ہوئے ہے کہ اوپن مارکیٹ میں 1400روپے من خریدی جانے والی دیسی گندم 2350روپے من کون فروخت کیلئے پیش کر رہا ہے؟ پاکستان نے نئی فصل کی گندم کے کم سے کم خریداری ریٹ 1650روپے مقرر کئے ہیں جبکہ کسان کو مہنگی کھاد خریدنا پڑ رہی ہے۔