اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر وزیر داخلہ شیخ رشید سابق وزیراعظم نواز شریف کو واپس نہیں لا سکتے تو یہ پاکستان کے لیے باعث شرمندگی ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے کہا ہے کہ نواز شریف کے کاغذات کا جائزہ لے رہے ہیں۔اگر وزیر داخلہ نواز شریف کو واپس نہیں لا سکتے تو یہ پاکستان کے لیے باعث شرمندگی ہے۔وزارت داخلہ کو نواز شریف کی واپسی پر جو بھی صورتحال ہو بتانی چاہیے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان کے لوگ نواز شریف کو واپس دیکھنا چاہتے ہیں۔لوگ چاہتے ہیں کہ نواز شریف کے مقدمات اپنے منطقی انجام کو پہنچیں۔لوگوں کو توقع ہے حکومت سے کہ وہ نواز شریف کو واپس لے کر آئے گی۔نواز شریف کا خود بھی وعدہ تھا کہ وہ ٹھیک ہوں گے تو واپس آئیں گے اب روزانہ ریسٹورنٹس میں گھوم پھر رہے ہیں۔عدالت کو چاہیے کہ نواز شریف کی گارنٹی دینے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرے۔انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ اور وزارت داخلہ کو مل کر کوشش کرنی چاہیے ۔