اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان نے نریندر مودی کو وارننگ دے دی

datetime 20  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کیخلاف فالس فلیگ آپریشن کرنے کی جسارت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا، بھارت نے اقوام متحدہ کے نشان اور نیلے جھنڈے کے باوجود گاڑی کو نشانہ بنایا،فائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،بھارت معاشی بدحالی، کسان احتجاج اور عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے میں

ناکامی جیسے مسائل کا شکار ہے، اس لئے مسائل سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیا ن میں وزیر اعظم نے کہاکہ بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے، عالمی برادری کو فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے متنبہ کرتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کی مبصر مشن کی گاڑی پر فائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے اقوام متحدہ کے نشان اور نیلے جھنڈے کے باوجود گاڑی کو نشانہ بنایا، پاکستان بھارت کے اس رویے کی مذمت کرتا ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ بھارت معاشی بدحالی، کسان احتجاج اور عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی جیسے مسائل کا شکار ہے، اس لئے وہ ان مسائل سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔عمران خان نے لائن آف کنٹرل کی صورتحال پر دنیا کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ 2020ء میں بھارت نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی معاہدے کی 3 ہزار بارخلاف ورزی کی۔ شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 92 خواتین اور 68 بچوں سمیت 276 افراد شہید ہوئے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان کے معاشی حب، شہر قائد کراچی کیلئے 50 فائر ٹینڈرز کے تحفے کا اعلان کیا گیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے اس اعلان کے بعد 7 ہزار

لیٹر پانی اورفوم کی صلاحیت رکھنے والے 50 فائر ٹینڈرز کراچی کے لیے روانہ کر دیئے گئے ہیں جو جَلد کراچی پہنچ جائیں گے۔اس سے متعلق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان

کی جانب سے یہ 50 فائر ٹینڈرز کراچی کے لیے تحفہ ہے۔علی زیدی نے کہا کہ کراچی کے لیے ایسا تحفہ بھیجنے پر وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں، 2 واٹر باوزر بھی بحری جہاز کے زریعے کراچی پہنچ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…