ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

جس کا دل چاہتا ہے لانگ مارچ کرے ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں عمران خان5 سال پورے کرینگے وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیاسی مخالفین کو چیلنج کردیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ جس کا دل چاہتا ہے لانگ مارچ کرے ،ہم استقبال کیلئے تیار ہیں ، استعفوں کا شوق بھی پورا کرلیں ،ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں وزیر اعظم پانچ سال پورے کرینگے ،100 دن میں وزارت داخلہ میں تبدیلی ہوگی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ استقبالیہ ناشتے ہر آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کا کریڈٹ ہے کہ پولیس کو پہلی مرتبہ عزت ملنے جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک لاکھ شناختی کارڈ روز جاری ہوں گے اور پہلا مفت۔شیخ رشید نے کہاکہ تمام چیک پوسٹیں ختم کردی ہیں،23 کو وزیر اعظم فنڈ دیں گے تو وہ پوسٹیں بھی ختم کر دیں گے۔انہوں نے کہاکہ تمام تحصیلوں میں شناختی کارڈ دفتر کھول دیئے جائیں گے،جو تحصیلیں رہ گئی ہیں وہاں ہر ہفتے ایک دفتر کھولیں گے۔انہوں نے کہاکہ دس ملکوں میں شناختی اور پاسپورٹ کا انتظام ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ساری دنیا میں وزارت خارجہ سے مل کر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھجوائیں گے۔انہوں نے کہاکہ 100 دن میں وزارت داخلہ میں تبدیلی ہوگی۔شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان نے مجھ پر اعتماد کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ امیگریشن،نادرا،پاسپورٹ ایف آئی اے تمام ادارے قوم کی خدمت کیلئے ہوں گے۔شیخ رشید نے کہ اہک ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں وزیر اعظم پانچ سال پورے کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ جس کا دل چاہتا ہے آ جائے لانگ مارچ کرے،ہم استقبال کے لیے تیار ہیں۔شیخ رشید نے کہاکہ جنھوں نے استعفے فروری میں دینے ہیں وہ کل دے دیں اپنا شوق پورا کریں۔انہوں نے کہاکہ قوم کے معاشی،سیاسی حالات سے نکال کر عمران خان قوم کو آگے لے کر جائیگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ملک کی معیشت کو بھی بہتر کرے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…