اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب سیاستدان تھا تب اور بات تھی۔ وزیراعظم کسی کو فالو نہیں کرتا،اس کے پیچھے کوئی سازش نہیں تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ
سے سب کو ان فالو کر دیا تھا۔وزیراعظم عمران خان کا شمار دنیا کے ان رہنمائوں میں ہوتا ہے جو ٹوئٹر پر فعال ہیں اور ٹوئٹر کے ذریعے بیانات دیتے رہتے ہیں۔وزیراعظم ٹوئٹر پر اپنی پارٹی، خیراتی ہسپتال اور پارٹی رہنمائوں کو فالو کرتے رہے ہیں تاہم اب ان کے اکائونٹ سے سب کو ان فالو کردیا گیا ہے۔ ان کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ انتیس لاکھ ہے۔ وزیراعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائما کو بھی فالو کرتے رہے تھے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں فیس بک پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے چوتھے سیاستدان ہیں۔دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے وزارت کا قلمدان تبدیل ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرتین کے علاوہ سب کو ان فالو کردیا ہے،ٹوئٹر پروفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کے پروفائل کے مطابق وہ اس وقت وزیراعظم عمران خان، پاکستان مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ار) کے ڈی جی، اور اپنی سابقہ وزارت پاکستان ریلوے کو فالو کررہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد خلیجی اخبار کے مطابق اپنی وزارت کی تبدیلی سے قبل متعدد اہم ترین افراد سمیت کئی اداروں کو فالو کررہے تھے۔ٹوئٹرپروفائل کے مطابق سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد کو فالو کرنے والے افراد کی تعداد 5.5 ملین ہے۔