جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

مریم نواز نے لاہور جلسے کی منصوبہ بندی کس کے کہنے پر تبدیل کی؟اہم انکشاف سامنے آگیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے 13دسمبر کے جلسے سے پہلے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے جلسے کی کامیابی کیلئے جو تنظیمی منصوبہ بندی کی تھی، وہ 11دسمبر کو پارٹی کے بعض رہنمائوں کے مشورے پر ختم کر دی گئی تھی۔

روزنامہ جنگ میں پرویز بشیر کی شائع خبر کے مطابق مریم نواز نے پنجاب بھر سے پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے اور 13دسمبر کو جلسے میں شرکت کے حوالے سے نگرانی کیلئے سینئر رہنمائوں اور عہدیداروں کو ذمہ داریاں سونپی تھیں۔ ان کا مطمع نظر تھا کہ حلقے سے باہر کے ارکان غیرجانبدار ہو کر نگرانی کا کام کریں تاہم پارٹی کے بعض سینئر عہدیداروں نے کہاکہ اس طرح حلقے کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے پر عدم اعتماد محسوس کریں گے اس لئے یہ کام نہ کیا جائے۔ مریم نواز نے ان کی یہ بات قبول کرلی اور ارکان اسمبلی نے جو کام کیا وہ ازخود کیا۔ لاہور کے 14حلقوں میں پارٹی کے معروف اور نامور ارکان کی ڈیوٹی لگا دی گئی تھی کہ وہ ان حلقوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…