منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مولانا فضل الرحمن کی صدارت 2 بچوں کی مرہون منت ہے حافظ حسین احمدنے سربراہ جے یو آئی (ف)کو آئینہ دکھا دیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی رہنما حافظ حسین احمد کا نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کی صدارت دو جماعتوں کی نہیں بلکہ دو بچوں کی مرہون منت ہے اور پوری پی ڈی ایم دو بچوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔جو بڑے لوگ ہیں

وہ فطری طور پر جب کوئی غلطی کرتے ہیں تو وہ بھی بہت بڑی ہوتی ہے اور نا قابل تلافی ہوتی ہے، اسی لئے اسلام اور دین کے مطابق مشورہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ہمارے ادارے تو موجود ہیں لیکن عہدیداروں کی بات سنی جاتی ہے اور نہ ہی کسی اور کی۔انہوں نے کہا کہ ہماری ستم ظریفی یہ ہے کہ ہم فیصلے پہلے کر لیتے ہیں اور مشاورت بعد میں کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں جب ہم کسی اور جنرل کے پاس گئے تھے تو ان کی یقین دہانی پر مارچ کو ختم کردیا گیا تھا، لیکن تب یہ غلطی کس کی تھی اگر ادارے ہوتے تو اس شخص کو پکڑا جاتا جس نے 13 دن تک ہمارے ورکرز کو سردی میں لا کر بٹھائے رکھا اور جھوٹ کا سہارا لے کر ہمیں وہاں سے اٹھنے پر مجبور کیا۔حافظ حسین احمد کا ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ صورتحال بہت جلد واضح ہو جائے ابھی تک تو بات فروری تک پہنچی ہے، لیکن فروری کے آگے کشمیر کے حوالے سے کچھ جماعتوں کی منصوبہ بندی ہے، جنہوں نے

گلگت بلتستان میں الیکشن لڑا تھا ، جب لوگ استعفیٰ دینے کے لیے باہر نکلتے ہیں تو اس طرح سے ضمنی انتخابات کیلئے بار بار الیکشن کمیشن کو نہیں کہتے۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم کا فیصلہ ہو چکا ہے میثاق پر بھی دستخط ہوچکے ہیں اوراستعفوں کا بھی فیصلہ ہوگیا ہے مگر بلاول بھٹو کہتے ہیں

کہ پیپلز پارٹی کا ای سی سی کا اجلاس بلا کر فیصلہ کیا جائے گا تو کیا پھر پی ڈی ایم کی ویٹو پاور پیپلزپارٹی کے ہاتھ میں ہے؟انہوں نے کہا کہ کچھ دوستوں کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ حافظ صاحب کی زبان پھسلی ہے، لیکن میں انہیں بتا دینا چاہتا ہوں کہ نہ حافظ صاحب کی زبان پھسلتی ہے

اور نہ ہی چمک دیکھ کر ان کے پائوں پر پھسلتے ہیں، میری سیاسی چالیس سالہ زندگی میں نہ کبھی زبان پھسلی ہے نہ ہاتھ پائوں پھسلے ہیں، لیکن جو پھسلے ہیں وہ قوم کے سامنے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…