اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پار ٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کے ارکان کی اکثریت چھبیس اور ستائیس دسمبر کی درمیانی شب ہونیوالے پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سندھ اسمبلی اور قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ سے
مستعفی نہ ہونے کی اپیل کر سکتی ہیں اور پارلیمنٹ میں رہ کر ہی احتجاجی تحریک کو آگے بڑھانے کا مشورہ دے سکتی ہیں،روزنامہ پاکستان میں شہزاد ملک کی شائع خبر کے مطابق پیپلز پارتی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کے ارکان کی اکثریت کی یہ رائے ہے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مستعفی ہونے کی بجائے پارلیمنٹ میں رہ کر ہی احتجاجی تحریک کو جاری رکھا جائے اور آنے والے سینٹ کے الیکشن میں بھی بھرپور حصہ لیا جائے اور اگر مستعفی ہونا اتنا ہی ضروری ہے تو پھر سینٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کے ساتھ مشترکہ امیدوار لا کر وہاں پر کسی نہ کسی طرح سے اپنی اکثریت کو بر قرار رکھا جائے اور پھر اس کے بعد حکومت پر دبا بڑھایا جائے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای سی کی اس اپیل کو پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے سامنے رکھے گی اور پھر اس کے بعد مستعفی ہونے کی بجائے احتجاج کے باقی راستوں کو اختیار کرے گی۔