جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

وفاقی وزارتوں،اداروں کی کارکردگی کا فوری جائزہ لینے کا فیصلہ وزیر اعظم نے پہلے کن 2وزیروں کو بلا لیا؟حکام کی دوڑیں لگ گئیں

datetime 19  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزارتوں، ڈویڑنز اور دیگر اداروں کی کارکردگی کا فوری جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ وزیراعظم نے 22 دسمبر کو 12 وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز سے کارکردگی پر بریفنگ طلب کر لی ہے۔

کابینہ کے اجلاس میں وزارتیں اور ڈویژنز تفصیلی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کارکردگی پر سوالات کریں گے اور وزرا، مشیروں اور سیکرٹریز سے بریفنگ بھی لیں گے۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ اور وزارت خزانہ سے بریفنگ طلب کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار، آئی ٹی، تجارت، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور وزارت منصوبہ بندی سے بھی بریفنگ طلب کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ، پاور، پیٹرولیم اور ریونیو ڈویڑنز سے بھی کارکردگی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم 12 وزارتوں اور ڈویژنز کے ساتھ کارکردگی ایگریمنٹس پر دستخط بھی کریں گے، وزیراعظم متعلقہ وزیر، مشیر، معاونین خصوصی اور سیکرٹریز کے ساتھ آئندہ سال کی کارکردگی کا معاہدہ بھی کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…