جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

”وزیر اعظم کی حالت پر ترس آتا ہے ” فوج میرے ماتحت ہے سے متعلق عمران خان کے بیان پر مریم نواز کا رد عمل

datetime 19  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور، اسلام آباد(این این آئی، اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے فوج میرے اوپر نہیں میرے ماتحت ہے سے متعلق وزیرا عظم عمران خان کے بیان پر کہا ہے کہ وزیر اعظم کی حالت پر ترس آتا ہے جس کو یہ بھی بتانا پڑ جائے، باقی آپ خود سمجھدار ہیں۔

بندہ تابعدار ہے۔انہوںنے بہ بات ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہی ۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ عمران خان پتلا ہے ہم اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے یہ دراصل فوج پر دبائو ڈال رہے ہیں ، یہ ان کی جمہوری تحریک ہے کہ اپنے آپ کو جمہوری کہنے والے کس سے اپیل کر رہے ہیں انہیں پتہ ہے کہ عمران خان نے ہلنا نہیں ہے یہ غداری کا کیس ہے، پاکستان کی فوج حکومت کا ادارہ اور میرے ماتحت ہے وہ میرے اوپر نہیں ہے میں منتخب وزیراعظم ہوں، میرا ماتحت ادارہ مجھے ہٹائے ایسا دنیا کی جمہوریت میں کہیں نہیں ہوتا، وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں کوئی ایک ایسی بتائی جائے جو میں نے اپنے منشور یا کردار سے ہٹ کر کی ہو، یا دبائو میں آ کر کی ہو، میری حکومت جو اقدامات اٹھانا چاہتی ہے فوج اور سارے ادارے میرے ساتھ کھڑے رہے۔ دو سالوں میں پاکستان کو مشکل وقت سے نکالا، کورونا کے دوران معیشت کو سنبھالا دیا، پاکستانی فوج اور ادارے ساتھ نہ کھڑے

ہوتے تو اس میں کامیابی نہ ہوتی۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف جنرل جیلانی اور ضیا الحق کے سہارے سیاست میں آئے، وہ سیاست کی الف، ب سے آگاہ نہیں تھے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ جنرل درانی نے آئی جے آئی بنانے کیلئے نوازشریف کو پیسے دیئے، اس ملک میں کرپشن نوازشریف

نے شروع کی جوہر ٹائون میں پلاٹ اور پیسے دے کر پارٹی بنائی۔ اس ملک کا بیڑا غرق کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کو تکلیف ہے کہ فوج نے کیوں ان کی مدد نہیں کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ جنرل باجوہ کی تعریف کرتے ہیں کہ ان کا نام لے کر ان پر حملے کئے جا رہے ہیں لیکن وہ اپنے ٹھہرائو

کی وجہ سے یہ برداشت کر رہے ہیں، وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، یہ لوگ فوج کو جمہوری حکومت کو ہٹانے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ پاک فوج سیلاب، پولیو مہم، سی پیک کے منصوبوں سمیت ہر جگہ پر حکومت کے ساتھ ہے، میں ان سے خوش ہوں، نوازشریف اور آصف زرداری کا فوج سے مسئلہ یہ ہے کہ فوج اور آئی ایس آئی کو ان کی ساری چیزوں کا علم ہے۔ ان کا مسئلہ ہے کہ انہوں نے چوری کرنا ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…