منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیر داخلہ بننے کے بعد شیخ رشید میں بھی تبدیلیاں 3فالورزکو چھوڑ کرٹوئٹر پر سب کو ان فالو کردیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ کا اہم ترین منصب سنبھالنے کے بعد فرزند پنڈی شیخ رشید میں بھی اب تبدیلیاں نظرآرہی ہیں۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس کے دوران اور میڈیا سے گفتگو کرتے وقت خلاف معمول

انھوں نے سرخ رنگ کی ٹائی باندھی ہوئی تھی اور وہ اپنے آئندہ کے اقدامات اور فیصلوں کے بارے میں خصوصی طور پر اپنے لیے بحیثیت وزیر داخلہ کا صیغہ بارباراستعمال کررہے تھے،گزشتہ 14وزارتوں میں وہ اپنے مخالفین کیلئے جارحانہ لب ولہجہ رکھنے کی جو شہرت رکھتے تھے، اس میں بھی قدرے تحمل اور دھیمے پن کا عنصر غالب نظر آتا ہے، جس کا اظہار انھوں نے جمعے کو اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن کے ناموں کے ساتھ صاحبہ اور صاحب کی اضافت لگاتے ہوئے کیا اور کہا کہ میرے لیے سب قابل احترام ہیں۔ گوکہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کے بعض سربراہ اس بات پر شاکی ہیں کہ قومی اسمبلی کے ایوان میں صرف ایک سیٹ رکھنے والے اتحادی کو وزیراعظم نے اتنی اہم وزارت دیدی ہے لیکن شیخ رشید ان تمام باتوں سے بے نیاز نظر آتے ہیں اور وزیرداخلہ بننے کے بعد انھوں نے اپنے قائد کی تقلید کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنے تمام فالورز کو ان فالو کردیا ہے۔

وہ خود اعتراف کرتے ہیں کہ وہ سوشل میڈیا کے حوالے سے قطعی طور پر نابلد ہیں، لیکن سوشل میڈیا کے تقریباً سبھی شعبوں میں ان کا شمار فعال اور باخبر سیاستدانوں میں ہوتا ہے اور ان کے فالورز کی تعداد بھی اب ہزاروں سے تجاوز کر چکی ہے لیکن وہ اس وقت صرف وزیراعظم عمران خان ، وزارت ریلوے اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ٹوئٹر اکائونٹس فالو کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…