اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اب اسلام آباد کے تھانوں میں شہریوں کو عزت ملے گی ،ہمارے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی توہین نہیں ہونی چاہیے ،بڑے ہوٹلوں اور مارگلہ کے علاوہ اسلام آباد کی تمام چیک پوسٹوں کوختم کیا جارہا ہے ۔
وزیراعظم سے درخواست کرونگا گا اسلام آباد پولیس کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے، کوشش ہے اسلام آباد پاکستان کا بہترین سیف سٹی ہو ، عوام اور صحافیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے آیا ہوں ، میں آپ میں سے ہی ہوں اور آپ سمجھیں کہ کسی چھوٹے سے صحافی کو وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے،سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے ہونے سے شفافیت ہو گی اور سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں شہداء کی یادگار پر حاضری و تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد کی تمام چیک پوسٹوں کو ختم کیا جارہا ہے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کریں گے کہ اسلام آباد پولیس کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے اور ملک میں پولیس پر بہت کم خرچ کیا جا رہا ہے جو بہت کم ہے جبکہ اسلام آباد میں 20 فیصد جرائم میں کمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے ہونے سے شفافیت ہو گی اور سینیٹ
انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا اور اگر سینیٹ کے انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے ہو گیا تو دھاندلی ختم ہو جائے گی۔ سپریم کورٹ نے سینیٹ کے شو آف ہینڈ انتخابات کی اجازت دے دی تو یہ بہت بڑا انقلاب ہو گا۔وفاقی وزیر داخلہ نے
کہا کہ بڑے ہوٹلوں اور مرگلہ کے علاوہ تمام چیک پوسٹ ختم کریں گے اور اسلام آباد کے تھانوں میں شہریوں کو عزت ملے گی۔ ہمارے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی توہین نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں فرانزک لیب کے قیام سمیت متعدد منصوبے زیر غور ہیں اور بیرون ملک
پاکستانی قیدیوں کے اعداد و شمار اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ کوشش ہے اسلام آباد پاکستان کا بہترین سیف سٹی ہو۔ امن و امان کے قیام میں پولیس صف اول کا دستہ ہے اور اسلام آباد پولیس کی استعداد کار میں اضافے کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد تھانوں میں ایف آئی آر ہو گی
اور تھانوں میں عزت سے پیش آیا جائے گا۔انہوں نے صحافیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ سمجھیں کہ ایک صحافی کو وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے۔پولیس لائنز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کا عندیہ بھی دیا اور کہا کہ ان پولیس اہلکاروں
کی تنخواہیں کم ہیں لہذا اس میں اضافہ کیا جائے۔ میں نے ہدایت کی ہے کہ 800کنال کی ہم ان کی رہائش کا بندوبست کرنا چاہتے ہیں، اسلام آباد سے 800 کنال نہ ملے تو بے شک کم ملے لیکن وزیر اعظم کے آنے سے پہلے پہلے اسی ہفتے میں وہ بندوبست ہو جائے اور ہم ان کو پلاٹ دیں گے
تاکہ یہ بہتر طور پر گزارہ کر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس پر بہت کم خرچ کیا جا رہا ہے، ان کی ضروریات ہیں اور اسلام آباد میں سینکڑوں دینی مدرسے بھی ہیں لہذا ہم چاہتے ہیں کہ اسے پاکستان کا سب سے محفوظ شہر قرار دیا جائے اور یہاں 30 فیصد جرائم میں کمی ہوئی ہے۔شیخ رشید نے
شہدا کی یادگاروں کی حاضری کے موقع پر اسلام آباد اور پاکستان ی پولیس کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب میں وزیر داخلہ ہوں میری پوری کوشش ہو گی کہ اسلام آباد کی پولیس اور ان کی تنخواہوں اور تشخص کو بہتر بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ سرینا ، میریٹ اور مارگلہ کے علاوہ تمام چیک پوسٹ ختم کردی جائیں گی جبکہ ان کے پاس چھ گاڑیاں ہیں تو جلد چھ آٹھ مزید گاڑیاں دلا دیں گے۔