منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

نوا شریف ایک ہزار 679 کنال زرعی اراضی کے مالک 4 ملوں میں کروڑوں روپے کے شیئرز ہولڈر ، نیب کے اہم انکشافات

datetime 17  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )قومی احتساب بیورو کی جانب سے احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوا شریف ایک ہزار 679 کنال زرعی اراضی کے مالک جبکہ 4 ملوں میں کروڑوں روپے کے شیئرز ہولڈر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی زرعی اراضی شیخوپورہ سمیت لاہور میں واقع ہے۔ ان کے نام پر 2 زرعی ٹریکٹر اور 2 لگژری گاڑیاں بھی رجسٹرڈ ہیں۔ نواز شریف کے محمد بخش ٹیکسٹائل میں 4 لاکھ 67 ہزار سے زائد شیئرز ہیں۔مزید برآں سابق وزیراعظم نواز شریف حدیبیہ پیپر ملز میں 3 لاکھ 43 ہزار،حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں 22 ہزار 213 شیئرز کے مالک ہیں۔نیب کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے اتفاق ٹیکسٹائل مل میں 48 ہزار سے زائد شیئرز ہیں۔خیال رہے کہ عدالت نے میاں نواز شریف کی پاکستان میں جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔ عدالت پیش نہ ہونے پر نواز شریف کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ احتساب عدالت کے جج اسد علی 5 جنوری کو غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…