منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پی ڈی ایم کو بیرون ملک سے فنڈنگ ملی ہے اہم شواہدملنے کے انکشافات

datetime 10  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی ) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کو خبر ملی ہے کہ پی ڈی ایم کو سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے بیرون ملک سے فنڈنگ مل رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ اس

فنڈنگ کے ٹھوس ثبوت بھی موجود ہیں اگر تحقیقات پر یہ سب سچ نکلے تو حکومت کے پاس کارروائی کے علاوہ کوئی چارہ موجود نہیں ہوگا۔ انہوں نے اس حوالے سے پی ڈی ایم کے خلاف کارروائی کرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ یہ فنڈنگ کہاں سے آ رہی ہے اور کون کر رہا ہے اس پر تحقیقات کرنا تو وزارت داخلہ کا کام ہے مگر ابھی تک کابینہ میں یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ فنڈنگ ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ بیرون ملک بیٹھے پاکستان مخالف گروہ ایسے کام کرتے رہتے ہیں مگر ہمارے ملک کے لوگوں کا ان کا آلہ کار نہیں بننے دیا جائے گا۔ کیونکہ صاف ظاہر ہے کہ اس طرح کے جلسے کرنے کے لیے اخراجات کی ضرورت تو رہتی ہے اور یہ سب پیسہ باہر سے آ رہا ہے۔دریں اثناوفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والوں کی سٹیرنگ کمیٹی کا سٹیرنگ کسی اور کے پاس ہے۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ پی ڈی ایم

والوں کی سٹیرنگ کمیٹی کا سٹیرنگ کسی اور کے پاس ہے، انجن کسی اور کے کنٹرول میں ہے جبکہ بریکس کسی اور کے پاؤں کے نیچے ہیں، ڈرائیور پختہ نہیں ہے، فواد چوہدری نے کہاکہ لندن سے پی ڈی ایم کا گیئر لگانے والوں کی ہینڈ بریک کراچی والے کھینچ دیتے ہیں، پی ڈی ایم کی گاڑی کا حادثے سے دوچاد ہونا یقینی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…