پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

چودھری نثار(ن)لیگ سے لاتعلق پھر کس حیثیت سے شہبازشریف کیساتھ ملاقات کی؟سعد رفیق نے زیر گردش خبروں پر جواب دیدیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پارٹی صدر شہباز شریف اور چودھری نثار علی خان کی ملاقات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار کا پارٹی سے زندگی بھر کا تعلق رہا، ذاتی تعلق کبھی نہیں توڑنا چاہئیے میرا بھی چودھری نثار علی خان سے ذاتی

تعلق رہا ہے۔ چودھری نثار علی خان پارٹی سے تعلق کی وجہ سے ہی شہباز شریف سے ملاقات کرنے گئے۔چودھری نثار علی خان نے جاتی امرا جا کر شہباز شریف سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی تعزیت کو کوئی اور رنگ نہیں دینا چاہئیے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کی تعزیت کے لیے آنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سیاست میں رواداری بہت ضروری ہے۔ سیاست میں رواداری میں دکھ اور درد ایک ہوتا ہے۔جذبے اور رواداری کی روایت برقرار رہنی چاہئیے۔اختلاف تو ہوتا ہے لیکن سیاسی رواداری سے ہی معاملات آگے چلتے ہیں۔ موجودہ حکومت سے متعلق انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت منتخب کردہ نہیں ہے۔ ملک میں غربت بڑھ گئی ہے۔ مہنگائی بڑھنے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ حکمرانوں کی جانب سے مسلسل بد سلوکی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13 دسمبر کو لاہور میں جلسہ ہو گا، لاہوریوں کو رکاوٹیں ہٹانا آتی ہیں۔لاہور کا جلسہ فقید المثال ہو گا۔ خواجہ سعد رفیق

نے کہا کہ لاہور کا جلسہ حکومت کے خاتمے کے لیے اہم قدم ہو گا۔ حکومت نے اگر جلسے میں رکاوٹ ڈالی تو لاہوری نمٹ لیں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 13 دسمبر کو لاہور میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔ جلسے کا اعلان ملتان میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جلسے سے خطاب کے دوران کیا تھا۔ 13 دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم جلسے کی میزبانی مسلم لیگ ن کرے گی جس کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نواز شریف بھی اس جلسے سے خطاب کریں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…