ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

کرونا وائرس بپھر گیا،راتوں رات ہلاکتوں میں بڑا ا ضافہ ہسپتال بھر گئے،کئی گھروں میں کہرام،رقت آمیز مناظر

datetime 1  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 49 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 66 مریض چل بسے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 40 ہزار 969 کورونا ٹیسٹ کئے گئے

جس کے بعد مجموعی کوویڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 55 لاکھ 49 ہزار 779 ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 458 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 482 ہوگئی۔سرکاری اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار 350 ، پنجاب میں ایک لاکھ19 ہزار 578، خیبرپختونخوا 47 ہزار 370 ، اسلام آباد میں 30 ہزار 406، بلوچستان میں 17 ہزار 187 ، آزاد کشمیر 6 ہزار 933 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 658 تعداد ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 49 ہزار 105 ہوگئی جن میں سے 2 ہزار 165 مریضوں کی تعداد تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 863 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے جس کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 43 ہزار 268 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 66 اموات رپورٹ ہوئیں

جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 091 ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 6 فیصد ہے۔ میرپورآزاد کشمیرمیں سب سے زیادہ جبکہ پشاوراورحیدرآباد کورونا مثبت شرح کے لحاظ سے دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…