سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر آصفہ بھٹو کی شخصیت۔۔۔ جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کی آصفہ بھٹو کی تعریف

1  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین آصفہ بھٹو کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے اور کہاہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن آصفہ بھٹو بہت اچھی ہیں۔علی ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر

پر ایک ٹوئٹ کی اورکہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن آصفہ بھٹو بہت اچھی ہیں۔علی ترین کے آصفہ بھٹو سے متعلق کیے گئے ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ایک صارف نے کہا کہ ہم علی ترین کو پاکستان پیپلز پارٹی جوائن کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان آصفہ بھٹو زرداری نے پہلی بار کسی بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا تھا۔دریں اثنا سینئر قانون دان فاروق ایچ نائیک نے کہاہے کہ ملتان میں آصفہ بھٹو کی زبردست انٹری ہوئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ ملتان میں آصفہ بھٹو کی زبردست انٹری ہوئی ہے، آصفہ بھٹو نے ملتان میں بہت اچھی تقریر کی۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ بلاول اور آصفہ دونوں ہی بینظیر کے وارث ہیں، اللہ پاک دونو بہن بھائیوں کو زندگی دے اور ملک کی خدمت کا موقع دے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…