اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے خالد خورشید وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہو گئے ، نجی ٹی وی کے مطابق حز ب اختلاف کے امیدوار امجد ایڈو وکیٹ 9 اراکین کی حمایت حاصل کرنےمیں کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے خالد خورشید22 اراکین
کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور وزیراعلی منتخب ہو گئے ہییں۔33 رکنی ایوان میں31 اراکین نے رائے شماری میں حصہ لیا ۔دریں اثنا وزیراعظم عمرن خان کی طرف سے گلگت بلتستان میں کابینہ کی تشکیل کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فتح اللہ، راجاناصر عباس، سہیل عباس، شمس لون، راجامحمد زکریا، حاجی شاہ بیگ کو گلگت بلتستان کی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ جاوید مناوا، وزیر کلیم، اور راجا اعظم بھی کابینہ اراکین میں شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ کابینہ کی حلف بردادی تقریب میں شرکت کریں گے جب کہ وزیراعظم دورہ گلگت بلتستان کے دوران وزیر اعلی اور کابینہ ارکان سے ملاقاتیں بھی کریں گے جس کے لیے عمران خان گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے اس دوران وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور،سیف اللہ نیازی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔