اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روزنامہ جنگ میں فاروق اقدس کی شائع خبر کے مطابق مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں نے اس بات پر مکمل اتفاق کیا ہے کہ اگر اپوزیشن کی تحریک کو طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کی گئی تو ”جیل بھرو” کی کال دی جائیگی۔پی ڈی ایم کے
سربراہ مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں ملتان میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں ”جیل بھرو” تحریک کے حوالے سے سنجیدگی سے غوروفکر ہوا۔یہ تجویز مولانا فضل الرحمن کی جانب سے پیش کی گئی تھی، ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی جیلوں میں صرف جے یو آئی کے کارکن بھی نہیں سماسکتے لیکن اس کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہوگی۔