اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمرن خان کی طرف سے گلگت بلتستان میں کابینہ کی تشکیل کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فتح اللہ، راجاناصر عباس، سہیل عباس، شمس لون، راجامحمد زکریا، حاجی شاہ بیگ کو گلگت بلتستان کی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ جاوید مناوا، وزیر کلیم، اور راجا اعظم بھی کابینہ اراکین میں شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران
خان نے گلگت بلتستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ کابینہ کی حلف بردادی تقریب میں شرکت کریں گے جب کہ وزیراعظم دورہ گلگت بلتستان کے دوران وزیر اعلی اور کابینہ ارکان سے ملاقاتیں بھی کریں گے جس کے لیے عمران خان آئندے ہفتے بدھ کے روز گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے اس دوران وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور،سیف اللہ نیازی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی گلگت بلتستان کے نام کی منظوری دے دی، وزیراعلی کیلئے ایڈووکیٹ خالد خورشید کا نام فائنل کرلیا گیا، وزیراعلی کیلئے وزیراعظم کو پارٹی کی جانب سے دو نام بھجوائے گئے تھے، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا کام شروع کردیا ہے، وزیراعلی گلگت بلتستان کی حتمی منظوری کیلئے دو ناموں میں سے بیرسٹر خورشید شاہ کا نام فائنل کرلیا گیا جب کہ تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کے وزیراعلی کے لیے 2 نام شارٹ لسٹ کیے تھے، بیرسٹر خالد خورشید اور فتح اللہ خان کے نام حتمی منظوری کیلئے وزیراعظم کو بجھوائے گئے تھے۔دوسری طرف اسی طرح الیکشن کمیشن نے ٹیکنوکریٹس اور خواتین کی مخصوص نشستوں کا بھی اعلان کردیا ہے جس کے تحت خواتین کی 6 مخصوص اور ٹیکنو کریٹس کی 3 نشستوں کا اعلان کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکنوکریٹس کی 3 میں سے 2 نشستیں پاکستان تحریک انصاف کے جبکہ ایک نشست پیپلزپارٹی کے حصے میں آئی۔