پاک آرمی کا حاضر سروس میجر بغیر اجازت امریکہ چلا گیا، اہل خانہ کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے گئے‎‎

26  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے حاضر سرور میجر اور ان کے اہل خانہ کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے گئے، موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاک فوج کے ایک حاضر سروس میجر عاصم وقاص ملک کی جانب سے ادارے کی اجازت سے

عمرہ کی ادائیگی کے لئے جانے کے بعد وہیں سے ہی بغیر اجازت پی ایچ ڈی کے لیے امریکہ چلے جانے کے بعد ادارے کی جانب سے ان کے والد،والدہ،اہلیہ اور دو بیٹیوں کے نام ای سی ایل پر ڈالے جانے کے خلاف دائر کی درخواست کی ابتدائی سماعت کے دوران وزارت داخلہ و دفاع سے دو ہفتوں کے اندر اندر جواب طلب کرلیا ہے،جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے میجر عاصم وقاص ملک کے والدو ڈسٹرکٹ بار میانوالی کے سابق صدر نیک محمد ملک ایڈوکیٹ کی جانب سے بریگیڈیر واصف ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر درخواست کی سماعت کے بعد مذکورہ حکم جاری کیا۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق میجر عاصم وقاص کے والد نے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ان کا بیٹا عمرے کی ادائیگی کے لئے گیا، جہاں سے پی ایچ ڈی کے لئے امریکہ چلا گیا ہے، ان کے والد نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں معلوم ہواہے کہ وزارت داخلہ نے میرا، میری بیوی، اس کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے، جب ہم نے وزارت داخلہ کو نوٹس بھیجا تو وہاں سے معلوم ہوا کہ وزارت دفاع کی طرف سے ای سی ایل پر نام ڈالنے کے لئے بھجوائے گئے ہیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس معاملے سے ان کا، ان کی اہلیہ بہو اور پوتیوں کا کیا تعلق ہے جو نام ای سی ایل میں ڈال دئے گئے ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ وزارت داخلہ سے تمام نام ای سی ایل سے نکانے کا حکم دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…