تمام سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیاں، کالجز بند ،اعلیٰ تعلیمی ادارے کب دوبارہ کھلیں گے؟ نوٹیفکیشن جاری

25  ‬‮نومبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی)محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے لاہور سمیت صوبے کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، پرائیویٹ یونیورسٹیوں اور کالجوں کو بھی مکمل طور پر بند رکھا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری

ارم بخاری کی ہدایت پر صوبے کے اعلی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں، سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی کل  جمعرات سے بندش ہوگی اور نوٹیفکیشن کا اطلاق پرائیویٹ کالجوں پر بھی ہوگا۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے یونیورسٹیوں اور کالجوں کی 24 دسمبر تک بندش کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو بھی مکمل طور پر بند رکھا جائے گا، کالجوں میں آن لائن ٹیچنگ کیلئے الگ سے شیڈول جاری کیا جائے گا، کل  سے کالجوں میں آن لائن ٹیچنگ کا آغاز ہوگا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن ارم بخاری کے مطابق یونیورسٹیوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔ دوسری جانب صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ تمام سرکاری ،نجی سکولز ،اکیڈمیز ، ٹیوشن سنٹر اور مدارس کل سے بند ہوں گے ، بندش کے دوران تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے کسی ادارے کو کسی بھی قسم کی

چھوٹ نہیں دی جائے گی۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ حکومتی احکامات کیخلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے کسی قسم کی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔چھٹیوں کے نوٹیفکیشن کا اطلاق آج جمعرات سے ہوگا،تعلیمی ادارے26نومبر سے 10 جنوری بند رہیںگے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…