جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

رواں سال بغیر امتحانات بچوں کو پرموٹ کیا جائیگا یا نہیں؟ اہم اعلان کردیاگیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن )صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ اسکولز چاہیں تو ہفتہ میں ایک دن بچوں کو بلا سکیں گے ، ہماری تجویز ہے کہ تمام تعلیمی ادارے بند نہ کیے جائیں ، نویں ، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات کو ہولڈ کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق

انہوں نے کہا ہے کہ جو اسکولز آن لائن تعلیم دینا چاہتے ہیں وہ آن لائن تعلیم دیتے رہیں ، رواں سال کسی صورت بغیر امتحانات کے کلاسز میں بچوں کو پرموٹ نہیں کیا جائے گا ، نویں ، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات مئی اور جون میں لینے کا فیصلہ نہ کیا جائے ۔سعید غنی نے کہا کہ تمام غیر تدریسی سرگرمیاں رواں سال مکمل طور پر تعلیمی اداروں میں بند کرنا چاہیے جب کہ 25 دسمبر سے 10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔قبل ازیں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے تعلیمی اداروں کی بندش کی مخالفت کی تھی ، انہوں نے کہا ہے کہ ہم تعلیمی ادارے بند کرنے کے حق میں نہیں ہیں ، نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے ہمارا موقف وہی ہے جو پہلے تھا ، ہم چاہتے ہیں کہ تعلیمی اداروں کو بند نہ کیا جائے کیوں کہ تعلیمی ادارے تو بند کردیے جاتے ہیں لیکن باقی جگہوں پر ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا جب کہ

کورونا وائرس سے بچا کے لیے اقدامات پر عمل درآمد انتہائی ضروری ہے۔ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ ہر شخص کی اپنی ذمہ داری ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرے ، والدین ان بچوں کو اسکولز نہ لائیں جن کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ، سندھ حکومت نے پہلے بھی یہی کہا تھا کہ کوئی ایسی حکمت عملی ہو جس کے تحت مضبوط اقدامات اٹھائے جاسکیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…