کورونا سے 4 ماہ کے دوران ایک روز میں سب سے زیادہ افراد چل بسے ،اڑھائی ہزار سے زائدنئے کیسز رپورٹ

21  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں 42 افراد اس کرونا وائرس سے چل بسے جو 4 ماہ کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 42 ہزار 752 ٹیسٹ کیے گئے۔

جن میں سے پنجاب میں 16275، سنددھ میں 12975، خیبر پختونخوا میں 4615 ، اسلام آباد میں 7052 ، بلوچستان 664، گلگت بلتستان 302 ، آزاد جموں کشمیر میں 896 ٹیسٹ کیے گئے، 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 843 نئے کیسز سامنے آئے، اس طرح ایک دن میں کیے گئے ٹیسٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 6.6 فیصد رہی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے 42 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جو 4 ماہ کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ ہے، 17 جولائی کو ایک روز میں 49 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ملک بھر میں اس وبا سے 7603 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہے جن میں سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 28 ہزار 931 ہوگئی ہے ، ملک میں کورونا کے فعال مصدقہ کیسز کی تعداد 34 ہزار 974 ہے،ملک بھر میں کورونا کے 2122 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں جن مین سے 246مریض

وینٹی لیٹر پر ہیں۔کورونا وبا ملک میں داخل ہونے کے بعد کئے ٹیسٹس کی روشنی میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 61 ہزار 28 افراد اس سے متاثر جب کہ 2799 جاں بحق ہوچکے ہیں۔پنجاب میں مصدقہ کورونا مریضوں کی تعداد ایک

لاکھ 13 ہزار 457 ہے ، اس وبا سے اب تک دو ہزار 826 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اس وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 43 ہزار 730 اور ایک ہزار 323 اموات ہوئی ہے، بلوچستان میں 16 ہزار 699 افراد میں کورونا کی رصدیق ہوئی جب کہ 158 لقمہ اجل بنے ہیں۔اسلام آباد میں اب تک 26 ہزار 177 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں ، ہلاکتوں کی تعداد 270 ہے۔ اسی طرح آزاد کشمیر کورونا مریضوں کی تعداد 5911 جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 134 ہے، گلگت بلتستان میں مریض 4 ہزار 506 اور اموات 93 ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…