پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان اب جہانگیرترین کا سامنا نہیں کرسکے گا جہانگیرترین کے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بہت اچھے تعلقات ہو گئے ہیں حیران کن انکشافات

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی اور تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ عمران خان اب جہانگیرترین کا سامنا نہیں کرسکے گا، جہانگیرترین نے سگنل دیا کہ ان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، عمران خان کو چاہیے کہ

اپنے تعلقات بہتر بنائیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین ہسپتال گئے اور چودھری شجاعت کی عیادت کی، عمران خان کیلئے کوئی مرے یا جیئے، عمران خان کسی کے گھر تعزیت، شادی غمی خوشی میں نہیں جاتے، ٹیلیفون بھی نہیں کرتے ۔انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین نے بڑا واضح سگنل دیا ہے، ان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ہیں اور بہت اچھے تعلقات ہیں، بیچ میں کچھ دوست پڑے ہیں ان کو سمجھایا ہے کہ یہ کام کا آدمی ہے۔ بیوروکریسی پر اختیار ہے۔اب گلگت بلتستان میں الیکشن ہورہے ہیں، اگر یہ ہوتے تو صورتحال مختلف ہوتی۔ جہانگیرترین نے سگنل دیا کہ اب چینی کی قیمت کم کرنے کیلئے کردار ادا کروں گا، 15نومبر سے چینی کی کرشنگ شروع ہوگی، پیداوار بڑھے گی تو چینی کی قیمت بھی کم ہوجائے گی۔انہوں نے عمران خان کے خلاف کوئی بات نہیں کی، وہ پیپلزپارٹی میں نہیں جاسکتا، پیپلزپارٹی سندھ تک محدود ہے، ن لیگ میں نہیں جائے گا وہاں اس کوکوئی فائدہ نہیں ہوگا۔اب یہ عمران خان پر منحصر ہے کیونکہ جہانگیرترین کا کردار آنے والے دنوں میں بڑھ سکتا ہے۔ ہارون الرشید نے مزیدکہا کہ ایک مجھے خطرہ ہے کہ عمران خان اب جہانگیرترین کا سامنا نہیں کرسکے گا، حالانکہ جہانگیرترین ان کو شرمندہ نہیں کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…