پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

جہانگیر ترین وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر واپس آ رہے ہیں، حیران کن پیشرفت

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ + این این آئی) تحریک انصاف کے اہم رہنما جہانگیر ترین وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر واپس پاکستان آ رہے ہیں، اس بات کا انکشاف معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے اپنے تبصرے میں کیا، انہوں نے کہا کہ میری جہانگیر ترین سے بات ہوئی ہے،

جہانگیر ترین کو وزیراعظم عمران خان نے پیغام بھیجا ہے کہ مجھ سے غلطی ہوئی ہے۔ معروف صحافی نے کہا کہ نومبر کے وسط میں جہانگیر ترین وطن واپس آ جائیں گے۔ جہانگیر ترین کے بقول عمران خان کو احساس ہوا ہے کہ ان سے زیادتی ہوئی ہے۔ معروف صحافی نے کہا کہ عمران خان کے قریبی حلقوں کو بھی احساس ہوا ہے کہ جہانگیرترین کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے وطن واپسی کا اعلان کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ رواں ماہ پاکستان واپس آرہا ہوں، علاج کی غرض سے بیرون ملک آنا پڑا، واپس آکر معاملات دیکھوں گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے پاکستان واپسی کیلئے بکنگ کرالی ہے، جہانگیر ترین 7 ماہ پہلے پاکستان سے لندن پہنچے تھے۔جہانگیر ترین 7ماہ سے ہیمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم ہیں، وہ شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے بیرون ملک مقیم ہیں۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے برطانیہ میں قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…