منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نوازشریف نے لند ن سے ایک اور ٹوئٹ داغ دیا اب کی بار آرمی چیف کا نام لیکر کیا کہا؟کھلبلی مچ گئی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن،اسلام آباد(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی یقین دہانی کے باوجود کراچی واقعہ کی رپورٹ قوم کے سامنے نہیں آسکی ہے۔اتوار کے روز ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں نواز شریف نے کہا کہ آئی جی اور اے آئی جی سندھ کے

اغواء اور مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑنے کے واقعہ کی انکوائری کے نتائج آرمی چیف جنرل باجوہ کی ذاتی یقین دہانی کے باوجود اب تک قوم کے سامنے نہیں آ سکے۔کیا قوم کو اس تاخیر کی وجہ جاننے کا حق ہے؟یہ مسئلہ اتنا پیچیدہ تو نہیں کہ اس پر چند گھنٹوں سے زیادہ وقت درکار ہو۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے گزشتہ ہفتے کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا تھا ، اس موقع پرانہوں نے پاک فوج کے جوانوں اور افسران کے نام ایک پیغام جاری کیا ،اپنے خطاب میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ یہ آپ کا اپنا ملک ہے اور آپ اس کے لیے جان دینے سے بھی گریز نہیں کرتے، آپ نے اس کی حفاظت کا حلف اٹھایا ہے ، اتنا ہی اہم اس کے آئین کی تابعداری ہے ، آئین شکنی ہوتو ظلم کا دور شروع ہوجاتاہے، جب آپ کسی فردواحد یا مفاد پرسٹ ٹولے کے ساتھ ملتے ہیں تو اپنے حلف کی پاسداری نہیں کررہے ہوتے، ملک کو بچایئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…