ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کے خلاف مہم کی قیادت کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے عیدمیلادالنبی ﷺکے سلسلہ میں قومی رحمتہ اللعالمین ﷺکانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کیخلاف مہم کی قیادت کروں گا، ہم اس معاملے پر تمام عالمی فورمز پر بات کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلمان ممالک کو متحد ہو کر مغربی ممالک کو بتانا ہوگا کہ

اس طرح کے اقدامات سے سوا ارب مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے،مسلمان ممالک کی قیادت کو ایک ہونا پڑے گا۔اس کانفرنس کا موضوع موضوع ماحولیاتی آلودگی اور ہماری ذمہ داری تھا۔وزیراعظم نے یہ کانفرنس ہر سال منعقد کرانے کا اعلان کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام بالخصوص نوجوانوں کو حضور اکرمؐ کی حیثیت سے متعلق مکمل آگاہی دینی ہے۔ حضرت محمدؐ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد ؐجیسا عظیم انسان آیا ہے اور نہ ہی آئے گا، دنیا کی سو عظیم شخصیات میں حضور اکرم ؐ کا پہلا نمبر ہے، اللہ نے قرآن پاک اور حضور اکرم ؐ کی زندگی کے ذریعے ہمیں راہ دکھائی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مغرب میں رہنے والے حضرت محمد ؐکے ساتھ ہمارے تعلق سے آگاہ نہیں ہیں، ہم اللہ کے تمام پیغمبروں کا ادب و احترام کرتے ہیں۔مسلمانوں نے سلمان رشدی کی کتاب کے خلاف آواز اٹھائی، مسلمانوں کے بارے مغرب میں یہ تاثر لیا جاتا ہے ہم اظہار رائے کی آزادی کے خلاف ہیں اور تنگ نظر ہیں۔ اس حوالہ سے باقاعدہ منظم مہم چلائی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مغرب کا ایک چھوٹا سا طبقہ اسلام کے خلاف ہے، وہ طبقہ مسلمانوں کو برا دکھانا چاہتا ہے، ہمیں مغربی ممالک کو حضرت محمدؐکے ساتھ اپنے لگاؤ سے آگاہ کرنا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یورپی ممالک میں ہولوکاسٹ پر بات نہیں کی

جا سکتی، جس سے دوسروں کی دل آزاری ہو،ہمیں ایسی کوئی بات نہیں کرنی چاہئے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے معاملے پر دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ رابطے کروں گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حضور اکرمؐ کی بے حرمتی کسی صورت قبول نہیں کریں گے، تمام مسلم ممالک کو اس حوالے سے خطلکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی صورتحال میں مغربی ممالک میں مقیم مسلمانوں پر زندگی تنگ کر دی جاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…