اسلام آباد (این این آئی)ایف اے ٹی ایف میں بھارتی میڈیا پاکستان مخالف جھوٹے پراپیگنڈے کا آلہ کار بن گیا ،پلانری کے دوران پاکستان کے اقدامات کی تعریف سے بھارت کے چھکے چھوٹ گئے،ایف اے ٹی ایف میں بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈہ پر ایف اے ٹی ایف کے صدر نے
بھرپور جواب دیا اور کہاکہ بھارتی میڈیا کے نمائندے کو سوال کرنے پر صدر ایف اے ٹی ایف نے قوانین بارے بتایا،ایف اے ٹی ایف پلانری کے دوران بھارتی میڈیا نے پراپیگنڈہ کیا کہ پاکستان کو آن سائٹ وزٹ نہیں ملا،بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے آن سائٹ وزٹ کے لئے سعودی عرب، ملائیشیا، چین نے حمایت نہیں کی، ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور ملائیشیا کو پلانری کے دوران وقت کی کمی کے باعث فلور ہی نہیں ملا، جب فلور نہیں ملا تو حمایت یا مخالفت کیسی؟ ۔ ایف اے ٹی ایف کے صدر نے جواب دیاکہ ایف اے ٹی ایف کنسلٹیشن ایک خفیہ پراسس ہے، آن سائٹ وزٹ ہمیشہ اس وقت کیا جاتا ہے جب ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد ہوجائے، ذرائع کے مطابق آن سائٹ وزٹ سے متعلق نارمل طریقہ کار ہی فالو کیا جاتا ہے، حالیہ پلانری میں پاکستان کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کی تعریف بھارت کے سوا تمام ممالک نے کی۔