ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کورونا سے مزید 10 اموات،8کیسز سامنے آنے پراسلام آباد میں میڈیکل کالج ایک ہفتے کیلئے بند

datetime 22  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن، این این آئی ) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 10 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 702 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا

کے 736 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 480 تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 9 ہزار 642 مریض زیرعلاج ہیں اور 3 لاکھ 9 ہزار 136 صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 323 اور سندھ میں 2 ہزار 590 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 266، اسلام آباد میں 201، بلوچستان میں 148، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 84 ہو گئی ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 438 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 2 ہزار 107، سندھ میں ایک لاکھ 42 ہزار 641، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 810، بلوچستان میں 15 ہزار 738، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 107 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 639 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان کے 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز

کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔دریں اثنا اسلام آباد میں مقامی میڈیکل کالج میں کورونا کے 8 کیسز سامنے آگئے کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ کا ایک ہفتے کیلئے کالج کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کالج میں یکم نومبر تک تدریسی عمل معطل رہے گا۔ طلبہ کو گھر پر رہ کر کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…