جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب پولیس کا بھی امتحان شروع ،چھٹی کی درخواستوں کا ڈرامہ کرنے والےافسران کی فہرستیں تیار

datetime 22  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آئی این پی)چھٹی کی درخواستوں کا ڈرامہ کرنے والے پنجاب پولیس افسران کی فہرستیں تیار، سیاسی رابطوں بیرون ممالک اثاثوں کی تحقیقات کا فیصلہ ،کئی افسران کی بیرون ملک جائیدادوں کا بھی پتہ چلا لیا گیا ۔تفصیل کے مطا بق ذرائع نے بتا یا کہ سیکورٹی اداروں

نے چھٹی کی درخواستوں کا ڈرامہ کرنے والے پولیس افسران کی فہرستیں تیار کرلیں حکومت نے انکے سیاسی رابطوں اثاثوں کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ،متعدد افسران کی بیرون ملک جائیدادوں کا بھی پتہ چلا لیا گیا ہے ،ان کے بیرون ملک سفر،اُنکےبچوں کے بیرون ملک قیام اور وہاں اِن کی سرگرمیوں کو بھی چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ پتہ چلایا جاسکے کہ یہ افسر بیرونی طاقتوں کی ایما پر تو کام نہیں کررہے بالخصوص کراچی کے متعدد افسران کے ایک مغربی ملک میں اثاثوں کا ریکارڈ پہلے سے ہی موجود ہے ۔ دوسری طرف نمبرٹانگنےکےلئےچھٹی کی درخواستیں دینے والے چند ایس ایچ اوز کا سروس ریکارڈ ،اُن کی مجرمانہ سرگرمیوں اور اثاثے بھی چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ گریڈ 16 کے ملازم ایس ایچ اوز نے اولاد اور رشتہ داروں کے نام پر کروڑوں کی جائیدادیں اور گاڑیاں بنا رکھی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…