اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کی اصل وجہ بتا دی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم کی وزیر صدارت اجلا س میں ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کیلئے پائلٹ پراجیکٹ اسلام آباد سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کی اصل وجہ ذخیرہ اندوزی ہے، ذخیرہ اندوزی پر قابو

پا لیا تو صورت حال میں نمایاں بہتری آئے گی۔ منگل کو وزیراعظم کی زیر صدارت مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کیلئے ٹائیگر فورس کو پہلا ٹاسک مل گیا۔پائلٹ پراجیکٹ اسلام آباد سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،ابتدائی طور پر اسلام آباد کی 9 ہزار دکانوں کی مانیٹرنگ ہو گی،ٹائیگر فورس کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مل کر نشاندہی کریں گے،شہر کی تمام دکانوں پر ریٹ لسٹ اور اوورچارجنگ کی مانیٹرنگ ہوگی،ٹائیگر فورس ضرورت سے زائد اسٹاک یا ذخیرہ اندوزی کی فوری نشاندہی کرے گی،ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ فوری کارروائی کرے گی،کارروائیوں کی رپورٹ براہ راست وزیراعظم کو پیش کی جائیگی،ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے یا اوورچارجنگ کی صورت میں بھاری جرمانے ہوں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ مسئلہ کی اصل وجہ ذخیرہ اندوزی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ذخیرہ اندوزی پر قابو پا لیا تو صورت حال میں نمایاں بہتری آئیگی،انتظامیہ یقینی بنائے کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…