ہرسال 18 اکتوبر کو مزار قائد پر جا کر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگائوں گا’ کیپٹن (ر) صفدرکا لاہور واپسی پر دبنگ اعلان

20  اکتوبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ مقدمات سے ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں ہیں،ووٹ کو عزت دو کی تحریک نہیں روکی ،ماں کواپنی تکلیف بتانا اور ماں زندہ باد کہنا کوئی جرم نہیں ہے ،فاطمہ جناح نے ووٹ کی عظمت کی بات کہی تھی۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ 2018 کے انتخابات چوری کئے گئے اور ساری دنیا اس سے آگاہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماں کو زندہ باد کہنا اگر جرم ہے تو یہ جرم کرتا رہوں گا ،مادر ملت زندہ باد کا نعرہ لگایا تو کون سا جرم کیا ،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا ،ہر 18 اکتوبر کو مزار قائد پر جا کر یہی نعرے لگایا کروں گا ،مقدمات سے نہیں ڈرتا ،بابائے قوم نے پاکستان بنایا اور اسے بچانا ہمارا فرض ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عدالتی نظام کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے میری ضمانت منظور کی ،ہم مادر ملت کے وارث ہیں ،لاہور ، پشاور اور گوجرانوالہ میں مقدمات کو بھگتیں گے ،ہمیں عدالتی نظام پراعتماد ہے ،میاں نواز شریف کا نعرہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو اس میں کیا غلط ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…