برطانوی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کیخلاف بڑا فیصلہ سنا دیا

17  اکتوبر‬‮  2020

لندن(این این آئی ) برطانوی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کے زیر انتظام چھ ٹرسٹ کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کردیاہے اورکہاہے کہ عدالتی احکامات کے تحت بانی متحدہ اور ان کے ساتھی مقدمے کا نتیجہ نکلنے تک ان پراپرٹیز میں رہ سکتے ہیں تاہم انہیں بیچا نہیں جاسکتا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی ڈپٹی ہائیکورٹ جج پیٹر ناکس کے احکامات پر منجمد کی گئی پراپرٹیز میں ایبے ویو ہائوس، ہائی ویو گارڈنز فرسٹ ہاس، وائٹ چرچ لین فرسٹ ہائوس، بروک فیلڈ ایونیو ہائوس، ہائی ویوگارڈنز سیکنڈ ہائوس، وائٹ چرچ لین سیکنڈ ہاس اور ایم کیو ایم کا فرسٹ فلور الزبتھ ہائوس دفتر شامل ہے۔ عدالتی احکامات کے تحت بانی متحدہ اور ان کے ساتھی مقدمے کا نتیجہ نکلنے تک ان پراپرٹیز میں رہ سکتے ہیں تاہم انہیں بیچا نہیں جاسکتا۔ خیال رہے کہ اثاثوں کے حق میں مقدمہ ایم کیو ایم پاکستان نے دائرکیا جس کا موقف ہے کہ یہ اثاثے اس کی ملکیت ہیں اور ان اثاثوں کی ملکیت 15 ملین پانڈ یعنی تقریبا 3 ارب روپے سے زیادہ ہے جب کہ ٹرائل میں چند ماہ لگنے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…