جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

گوجرانوالہ جلسہ میں شرکا کی تعداد کتنی تھی؟ آئی بی اور سپیشل برانچ نے اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کردی

datetime 17  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن نے گوجر نوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسہ عام کے شرکا کی تعداد لاکھوں ہونے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ انٹیلی جنس بیورو نے 40 ہزار اور سپیشل برانچ نے جلسہ گا ہ کے

اندر شرکا کی تعداد50 ہزار قرار دی ہے۔روزنامہ جنگ میں ایوب ناصر کی شائع خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نا ئب صدر سابق وزیراعظم شا ہد خاقان عبا سی کے ہمراہ موجود ،فیڈرل کیپیٹل کے صدر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور راولپنڈی ڈیژن کے صدر ملک ابرار احمد نے بتایا کہ جلسہ گاہ کے پنڈال میں 50 ہزار لوگ موجود ہیں جبکہ اتنے ہی لوگ جنا ح سٹیڈیم کے چاروں طرف موجود ہیں، ان لوگوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے جو راستے بند ہونے کی وجہ سے بڑے بڑے قافلوں کی شکل میں مختلف مقامات پر موجود ہیں۔آئی بی بیورو کے ایک افسر نے بتایا کہ سٹیڈیم میں 25 ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ ہے جبکہ 15 ہزار پنڈال میں کرسیوں پر بیٹھے اور کھڑے تھے ،سپیشل برانچ کے افسر نے کہا کہ 10 ہزار سے زائد لوگ جلسہ گاہ کے باہر بھی کھڑے رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…