پی ڈی ایم کا کل پہلوانوں کے شہر میں جلسہ گوجرانوالہ میں فضل الرحمن کے کتنے شاگرد موجود ہیں؟ حکومت کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

15  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے گوجرانوالہ میں 30 سے 35 ہزار شاگرد موجود ہیں۔ پی ڈی ایم کے اجلاس میں شرکت کے بعد امیرجے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان لاہور جائیں گے

جہاں وہ نماز جمعہ کی امامت کریں گے۔ نماز جمعہ کی امامت کے بعد وہاں سے ریلی کی صورت میں گوجرانوالہ آئیں گے۔صرف گوجرانوالہ میں ہی جمعیت علمائے اسلام (ف)کے تین سے چار مدارس موجود ہیں۔گوجرانوالہ میں مولانا فضل الرحمن کے 30 سے 35 ہزار شاگرد موجود ہیں،یاد رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا کل گوجرانوالہ میں پہلا جلسہ منعقد ہوگا جس سے مرکزی قائدین خطاب فرمائیں گے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب کے مطابق کے جلسہ میں تیاریوں اور دیگر اشتراک عمل کے لئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ اورمرکزی ترجمان مریم اورنگزیب تین روز تک گوجرانوالہ میں ہی قیام پذیر ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق فسطائی حکومت اس عوامی اجتماع کو روکنے کے لئے تمام آمرانہ ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ترجمان نے میڈیا سے گزارش کی کہ اپنے ادارے کی ڈی ایس این جی(DSNG ) آئندہ تین روز کیلئے یہاں بھجوائیں تاکہ جلسے کے سلسلے میں سرگرمیاں اور رہنمائوں کی پریس کانفرنسز کو عوام تک پہنچایا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…