پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

تبدیلی کے جھٹکے جاری آٹا ،چینی ،گھی سمیت سبزیوں اور پھلوں کی روز بروز بڑھتی ہوئی قیمتوں نے پاکستانیوں کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) تبدیلی کے جھٹکے جاری، وفاقی دارالحکومت کے رہائشیوں کو آٹا ،چینی ،گھی سمیت سبزیوں اور پھلوں کی روز بروز بڑھتی ہوئی قیمتوں نے فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے نرخنامے سے ڈبل قیمتوں پر مارکیٹوں میں

پھل اور سبزیاں فروخت کی جانے لگی ہیں ،انتظامیہ کی کارکردگی فیس بک اور ٹویٹر تک محدود ہوگئی ہے مارکیٹوں میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کے بعد عوام کو آن لائن سبزیاں اور پھل منگوانے کی مشورے دئیے جانے لگے ہیں۔ ،مارکیٹ میں ٹماٹر 160روپے فی کلو تک جاپہنچا ہے جبکہ پیاز اور آلو سمیت موسمی سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں پھلوں اور سبزیو ں سمیت دیگر اشیائے خورد و نوش کی روز بروز بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شدید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے دارلحکومت کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیادہ پر جاری ہونے والے نرخنامے کے برعکس مارکیٹوں میں ڈبل قیمتوں پر پھل سبزیاں اور دیگر اشیائے فروخت کی جارہی ہیں اس وقت سرکاری نرخنامے کے مطابق ٹماٹر کی پرجون قیمت98روپے مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں قیمت160روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے تازہ آلو 62جبکہ پیاز کی سرکاری قیمت 68روپے مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں آلواور پیاز80روپے سے 100روپے فی کلو تک دستیاب ہے۔

ادرک کی سرکاری قیمت 383روپے جبکہ مارکیٹ میں 450روپے فی کلولیموں کی سرکاری قیمت 100روپے جبکہ مارکیٹ میں 130روپے سے 150روپے فی کلو تھوم چائنہ کی سرکاری قیمت 148روپے جبکہ مارکیٹ میں 200روپے فی کلوموسمی سبزیوں پھول گوبھی کی

سرکاری قیمت 55روپے فی کلو جبکہ مارکیٹ میں 80روپے فی کلو مٹر کی سرکاری قیمت 205روپے فی کلو شلجم کی سرکاری قیمت 66روپے فی کلو جبکہ مارکیٹ میں 80روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں اس وقت سرکاری سطح پر انڈوں کی فی درجن قیمت 162روپے مقرر ہے

جبکہ مارکیٹ میں 170سے 180روپے فی درجن فروخت ہورہی ہیں چکی کا آٹا اس وقت 85روپے فی کلو تک جاپہنچا ہے واضح رہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹوں میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کنٹرول میں رکھنے کیلئے سوشل میڈیا پر روزانہ کی بنیاد پر

چھاپوں کی اطلاعات ملتی ہیں تاہم اس کے باوجود بھی کسی بھی مارکیٹ میں سرکاری نرخ نامے کے مطابق سبزیاں ،پھل اور دیگر اشیائے خورد ونوش دستیاب نہیں ہے جس کے بعد انتظامیہ نے تنگ اکر عوام کو سرکاری نرخوں پر پھل اور سبزیاں خریدنے کیلئے آن لائن منگوانے کا مشورہ دیدیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…