شاہد خاقان عباسی بھارت میں کاروبار کرنے والی کمپنی سے پیسے لیتے رہے ،شہباز گل کا سنگین الزام

12  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی بھارت میں کاروبار کرنے والی کمپنی سے پیسے لیتے رہے ۔ 637 ملین روپے ان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے اب جوابدہی سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا ۔ شہباز گل نے کہاکہ کرپٹ گروہ روز نئی آڑ کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتا ہے ۔ شاہد خاقان عباسی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے مال بنایا ۔ موصوف کرپشن کرتے رہے بلکہ شریفوں کے سہولت کار بھی تھے ان کے ہوتے پی آئی اے خسارے میں جبکہ ذاتی ایئرلائن منافع میں رہی ۔ انہوں نے کہاکہ ایل این جی معاہدوں سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا ۔ بھارت میں کام کرنے والی کمپنی سے پیسے لیتے رہے ان کے ذاتی اکاؤنٹ میں 637 ملین روپے منتقل ہوئے مگر آج وہ معصومیت کا ڈھونگ رچا رہے ہیں یہ سب چور مچائے شور کے مصداق ہے ۔ موصوف واویلا کرنے کے بجائے لوٹ مار کا حساب دیں تو زیادہ اچھا ہو گا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…