ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو تحریک انصاف لائرز فورم کی تقریب میں شرکت کرنے پر نوٹس جاری کردیا۔ پیر کو سپریم کورٹ میں پنجاب میں زمینوں سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے دوران سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے

وزیراعظم عمران خان کو کنونشن سینٹر میں وکلا کی تقریب پر شرکت کرنے پر جاری کیا۔اس موقع پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ وزیراعظم پورے ملک کے ہیں ،کسی ایک گروپ کے نہیں، عمران خان ریاست کے وسائل کا غلط استعمال کیوں کررہے ہیں؟ یہ معاملہ آئین کی تشریح اور بنیادی حقوق کا ہے۔انہوں نے کہا کہ بظاہر کنونشن سینٹر میں وزیراعظم نے ذاتی حیثیت میں شرکت کی۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ وزیراعظم کی کسی خاص گروپ کے ساتھ لائن نہیں ہوسکتی، انہوں نے وکلا کی تقریب میں شرکت کرکے کسی ایک گروپ کی حمایت کی۔ انہوں نے پوچھا کہ انچارج کنونشن سینٹر بتائیں کہ کیا اس تقریب کے اخراجات ادا کیے گئے؟بعد ازاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پر بینچ تشکیل دینے کے لیے عدالتی حکم نامہ چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کو ارسال کردیا۔ عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل برائے پاکستان خالد جاوید خان، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، انچارج کنونشن سینٹر اور متعلقہ وزارتوں کو نوٹسز بھجوا دئیے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 9 اکتوبر 2020 کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں انصاف لائرز فورم کی تقریب میں شرکت کی تھی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…