بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت 48گھنٹوں میں شہید ڈاکٹر عادل خان کے قاتلوں کو گرفتار کرے، علماء کرام نے الٹی میٹم دے دیا، پہیہ جام ہڑتال کے ساتھ ساتھ بڑا اعلان

datetime 11  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی علما کمیٹی نے حکومت کو انتباہ کیاہے کہ 48گھنٹوں میں شہیدڈاکٹر عادل خان کے قاتلوں کو گرفتار کرے ورنہ علماء اور اہل مدارس اور اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ فوری طور پر اگلے راست اقدام پر مجبور ہوں گے،جس میں ملک گیر پہیہ جام ہڑتال’ ملک بھر میں شدید احتجاحی مظاہرے اور بھر پور جلسے اور پرامن احتجاجی جلوس شامل ہیں۔تمام مدارس اور اتحاد

تنظیمات وعلما اس غیرمعمولی تعاون کے جواب میں اب حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ فوری طور پر ان مطالبات کو تسلیم کرے ۔ یہ انتباہ کراچی علما کمیٹی اتوار کی شام ہونے والے ہنگامی اجلاس میں کیاگیا اور کہاگیاہے کہ مولانا ڈاکٹر عادل خان صاحب کی شہادت اسلامیان پاکستان کے لئے انتہاء تکلیف دہ اور شدید قابل مذمت ہے۔اس بہیمانہ اور سفاکانہ قتل کی مذمت کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔علما کمیٹی اسے پاکستان کی سالمیت پر حملہ سمجھتی ہے۔مولانا ڈاکٹر عادل خان صاحب شہید ایک شخص نہیں تھے۔بلکہ ایک اہم علمی ‘ عملی ‘تاریخی تحریک تھے۔اجلاس میں مولانا محمد زبیر ، مولانا اورنگزیب فاروقی ، مولانا امداد اللہ ، مولانا قاری اللہ داد، مولانا سعید اسکندر، مولاناتاج حنفی، مولاناقاسم محمود، مولاناقاسم عبداللہ،مولاناابراہیم مظہر ،اور دیگر نے شرکت کی ۔ کئی گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں کہاگیاہے کہ مولانا ڈاکٹر عادل خان کی ملک وبیرون ملک بے شمار دینی خدمات ہیں اور وہ تمام مکاتب فکر اور اتحاد بین المسلمین ‘ وحدت واعتدال کے داعی تھے۔ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو کم سے کم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا اور وہ مسلکی منافرت کی آگ بھڑکنے میں سب سے بڑی رکاوٹ تھے۔وہ حقیقی طور پر اسلام کے خادم اور پاکستان کے مخلص تھے۔ ایسی شخصیت کو انکے ادارہ سے چند میٹرفاصلہ پر بھرے بازار میں کھلے عام برلب سڑک جس بے دردی سے شہید کیا گیا وہ تمام مسلمانوں

کے لئے نہایت باعث تعجب واندوہ ہے۔علما کمیٹی حکومت وریاستی اداروں سے فوری طور پر درج ذیل مطالبات کرتی ہے۔(1)حکومت اور تمام ریاستی ادارے فوری طور پر ملک کے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اس واقعہ کو اپنے لئے چیلنج سمجھ کر انکے سفاک قاتلوں اور ظالم درندوں کوفوری سامنے لائے۔اور اسلام وپاکستان کے ان دشمنوں کو گرفتار کرکے بے نقاب کرے۔اور

فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچائے۔اس سلسلہ میں حضرات علما کرام پورے درد دل سے حب الوطنی کے جذبہ کے ساتھ پاکستان کی خاطر یہ اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملہ پر ناکافی ورسمی بیانات کے بجائے فوری طور پر واضح سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔(2)علما کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ شہید رح نے حال ہی میں گستاخی صحابہ پر ایک موثر تحریکی کردار ادا کیا تھا اور گستاخی

صحابہ کے مرتکب افراد کی گرفتاری وسخت سزا کے ساتھ گستاخی صحابہ پر موثر قانون سازی کیلئے کوشاں تھے ۔ علما کمیٹی نے گستاخی صحابہ پر فی الفور قانون سازی کا مطالبہ کیا اور اس سلسلے میں قانون سازی کو جلد سے جلد مکمل کرنے اور حالیہ گستاخی کے مرتکب افراد کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔(3)علما کمیٹی نے اسپر شدید تشویش اور سخت تعجب کا اظہار کیا کہ

اتنی اہم اور فعال ومتحرک شخصیت کو فل پروف سیکیوریٹی نہ دینا واضح حکومتی غفلت اور شدید کوتاہی ہی جسکی کوء تاویل ممکن نہیں ۔ اس غفلت وکوتاہی پر پورے پاکستان کے مذھبی طبقات سخت تشویش کا اظہار کررہے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید رح کے ادارے ، اور دیگر تمام دینی اداروں اور اہم علما کو فوری طور فل پروف سیکیوریٹی فراہم کی جائے ۔

علما کمیٹی نے واضح کیا کہ علما اور مدارس نے ہرصورت میں امن وامان کو برقرار رکھنے میں ہمیشہ اپنا موثر کردار ادا کیا ہے جسکا واضح ثبوت شہید رح کے جنازہ کے لاکھوں شرکا کو اس حد تک کنٹرول کرنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد اور عوام کے شدید مطالبہ کے باوجود ایک روڈ تک کو بلاک نہیں کیا گیا کسی گاڑی پر ایک پتھر تک نہیں نارا گیا اور مکمل امن وامان کے ساتھ میت کی

ہسپتال اور وہاں سے مدرسہ منتقلی اور پھر نماز جنازہ وتدفین کے موقع پر کسی قسم کے نقص امن کا ارتکاب نہیں کیا گیا۔تمام مدارس اور اتحاد تنظیمات وعلما اس غیرمعمولی تعاون کے جواب میں اب حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ فوری طور پر ان مطالبات کو تسلیم کرے اور خصوصا

48 گھنٹوں میں شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرے ورنہ علما اور اہل مدارس اور اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ فوری طور پر اگلے راست اقدام پر مجبور ہوں گے۔جس میں ملک گیر پہیہ جام ہڑتال’ ملک بھر میں شدید احتجاحی مظاہرے اور بھر پور جلسے اور پرامن احتجاجی جلوس شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…