اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان پریس کانفرنس کیلئے پہنچے تو ایک خاتون اپنی مغوی بچی کی بازیابی کیلئے ان کے پائوں پڑ گئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون اپنی بچی کی بازیابی کیلئے جب پولیس سے مایوس ہوئی
تو اس نے انصاف اور کارروائی کیلئے صوبائی وزیر سے اپیل کی اور اس غرض سے وہ فیاض الحسن چوہان کے پائوں پڑ گئی مگر وزیر اطلاعات پنجاب نے فوری کارروائی کا حکم دینے کی بجائے پہلے پریس میں جانا مناسب سمجھا،فیاض الحسن چوہان کے جانے کے بعد خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بیٹی 14 اگست سے لاپتہ ہے اور پولیس کوئی کارروائی نہیں کررہی،خاتون نے الزام عائد کیا کہ پولیس والے کہتے ہیں ابھی نمبر ٹریس کر رہے ہیں یا کوئی اور بہانہ بنا کر ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں،خاتون بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں ،ان کا کہنا تھا کہ سب سانحہ موٹروے والی خاتون کو انصاف دلانے میں لگے ہیں کیا اس کی بیٹی انسان نہیں؟ کیا اسے انصاف نہیں ملنا چاہیے۔